3 دسمبر، 2024، 2:52 PM

سعودی شیعہ ایرانی ایئرلائن میں مشہد کا سفر کرسکیں گے

سعودی شیعہ ایرانی ایئرلائن میں مشہد کا سفر کرسکیں گے

ایرانی قومی ائیرلائن نے نو سال بعد مشہد سے دمام کے لئے پروازیں بحال کردی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی قومی ائیرلائن ایران ایئر نے نو سال کے وقفے کے بعد مشہد شہر اور سعودی عرب کے شہر دمام کے درمیان براہ راست پروازیں بحال کر دی ہیں۔ اس اقدام کے نتیجے میں سعودی شیعہ ایران ائیر کے ذریعے ایران کے مقدّس شہر مشہد کا سفر کرسکیں گے۔

ایران کی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے ترجمان جعفر یزرلو نے کہا کہ ایران ایئر 3 دسمبر سے منگل اور جمعرات کو مشہد سے دمام کے لیے پروازیں شروع کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پروازوں میں زیادہ تر دمام سے آنے والے مسافروں کو جگہ دی جائے گی جو ملک کے شمال مشرق میں واقع ایران کے دوسرے سب سے بڑے شہر مشہد کا سفر کرنے کے خواہاں ہیں۔

مشہد مقدس میں امام حضرت امام رضا علیہ السلام کا مقدس مزار واقع ہے۔

ایران ایئر کے سی ای او شمس الدین فرزادی پور نے کہا کہ مشہد اور دمام کے درمیان پروازوں کی بحالی ایران اور سعودی عرب کے اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کو وسعت دینے کی پالیسیوں کا حصہ ہے۔

News ID 1928550

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha